اپوزیشن جماعتوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا

اپوزیشن جماعتوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا
اپوزیشن جماعتوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا

  

اسلام آباد(صباح نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل اتفاق رائے ہوگیا ہے، احتجاجی تحریک کے بعض نکات طے کیے جانے  باقی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے  یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے ہٹ کر حکومت سے ممکنہ مذاکرات میں کوئی بات نہیں کی جائے گی، چارٹر آف ڈیمانڈ کے تین کلیدی نکات ہیں، تمام متعلقہ جماعتوں کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ کی دستاویزات کا تبادلہ ہواہے جس میں اہم نکات کو مشترکات کے طورپر لیتے ہوئے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  چارٹر آف ڈیمانڈ کے تین اہم نکات حکومت کے استعفے، صاف شفاف منصفانہ عبوری انتخابات کے انعقاد اور الیکشن کمیشن کے علاوہ کسی اور ادارے کی انتخابی عمل میں مداخلت نہ ہونے، اسلامی آئینی ترامیم و قوانین کا تحفظ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے  تمام جماعتوں کی متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے تجاویز تحریری طورپر متحدہ حزب اختلاف کے قائدین محمد شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری،مولانا فضل الرحمن،اسفندیارولی خان، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد شیرپاؤ،علامہ اویس نورانی، سینیٹرپروفیسر ساجد میر کو آگاہ کردیا تھا، متحدہ حزب اختلاف میں شامل  جماعتوں کے درمیان متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے رابطے بھی ہوئے  اور بعض رہنما ان جماعتوں کے درمیان رابطوں کیلئے کردارادا کررہے ہیں۔ ان رہنماؤں  نے چارٹر آف ڈیمانڈ کا مسودہ تیار کیا، متذکرہ تین کلیدی نکات  ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی مذاکراتی ٹیم سے چارٹرآف ڈیمانڈ سے ہٹ کربات نہیں کی جائے گی،حکومت کو آزادی  مارچ شروع ہونے سے پہلے باضابطہ طورپرچارٹر آف ڈیمانڈ سے آگاہ کردیا جائے گا اور اپوزیشن کےاہم قائدین کی طرف سے اعلان کردیاجائےگاکہ چارٹرآف ڈیمانڈ سے ہٹ کرحکومت سےکوئی بات چیت نہیں ہوگی،حکومت نے مذاکراتی ٹیم بجھوانی ہے تو پہلے چارٹر آف ڈیمانڈ پر اپنے  موقف سے آگاہ کرے۔متحدہ حزب اختلاف کے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ کوئی تعطل پیدا نہ ہو اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کیلئے اپوزیشن جماعتیں تیار نظر آئیں۔ اپوزیشن نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کی کامیابی کیلئے تمام ممکنہ جمہوری آپشنز پر بھی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ اس میں حتمی طورپر انتہائی اہم  جمہوری اقدام بھی شامل ہے

مزید :

قومی -اہم خبریں -