بلاول بھٹو پر تنقید سے حقائق تبدیل نہیں ہونگے،مولا بخش چانڈیو 

بلاول بھٹو پر تنقید سے حقائق تبدیل نہیں ہونگے،مولا بخش چانڈیو 

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید سے حقائق تبدیل نہیں ہونگے۔ ایک بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید سے قبل فردوس عاشق اپنا ماضی یاد کرے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ جاہلوں کو سمجھ نہیں آتا، فردوس عاشق بد زبانی کی وجہ سے معاون خصوصی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر آعظم کے پاس صرف انتقام کیلئے نیب اور بد زبانی کیلئے فردوس اعوان ہیں۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو  نے کہاکہ سیاسی خانہ بدوش گوشہ گمنامی میں جانے والے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو 

مزید :

صفحہ اول -