سیاسی اسیروں کا اصل قصور نواز شریف کیساتھ کھڑا ہونا ہے، مریم اورنگزیب

سیاسی اسیروں کا اصل قصور نواز شریف کیساتھ کھڑا ہونا ہے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیاسی قیدیوں کو جرم ثابت نہ ہوئے بغیر قید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد رفیق، سلمان رفیق، مفتاع اسماعیل، رانا ثنااللہ، شاہد خاقان، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور کوئی جرم ثابت نہیں ہواآج وہ لوگ جیل میں ہیں جنہوں نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی، کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، آج یہ سب پاکستان کی عوام کے ضمیر کے قیدی ہیں وہ بغیر کسی الزام کے ثابت ہوئے جیل میں ہیں، کیونکہ وہ سیاستدان ہیں اور اِن کا تعلق نواز شریف سے ہے، سیاسی اسیروں کی بے گناہی کا سب سے بڑا ثبوت نیب کے اپنے الزامات اور ثبوت کا نہ ہونا ہے، نوازشریف اور ان کے ساتھیوں پر نیب نے سرکاری وسائل کی کسی قسم کا کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا، انہوں نے کہا نواز شریف تین دفعہ ملک کے وزیراعظم رہے لیکن سرکاری خزانے کی کرپشن کا ایک الزام بھی نہیں، ایک سال سے جیل میں مریم نوازشریف کا اصل قصور نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونا، نیب کا الزام دادا نے جائیداد میں حصہ کیوں دیا؟ پہلے چار مہینے اور اب 60دن سے زیادہ سے جیل میں سعد رفیق نے ریلوے کو نئی زندگی دی، ایک سال سے ذاتی کاروبار کے الزام پرعقوبت خانے میں ہیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -