مہمند،طلباء کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں مختص سیٹیں ختم

مہمند،طلباء کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں مختص سیٹیں ختم

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے سابقہ فاٹا طلباء کیلئے مختص 188 سیٹ ختم کر دیئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلے کیلئے دیئے گئے اشتہار میں قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے مختص سیٹس مشتہر نہیں کئے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے مقامی طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراسر ظلم قرار دیا ہے۔ وسید اللہ مہمند تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے سابقہ فاٹا کیلئے مختص 188 سیٹوں کو ختم کیا ہے۔ سابقہ فاٹا کونسل سٹوڈنٹس کونسل کے چیئر مین امجد حسین اس سال قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو داخلے نہیں دے رہے ہیں۔ کیونکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلے کیلئے دیئے گئے اشتہار میں سابقہ فاٹا کیلئے مختص سیٹیں مشتہر نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ فاٹا اب خیبر پختونخواہ کا حصہ بن چکا ہے حکومتی فیصلے کے مطابق کوٹہ 10 سالوں کیلئے مختص کیا گیا تھا۔ مگر اب انہیں ختم کرناقبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے ساتھ سرا سر ظلم و نا انصافی ہے۔ قبائلی طلباء دہشتگردی کی جنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ قبائلی طلباء کیلئے فیصل آباد یونیورسٹی میں مختص کوٹہ سسٹم جاری رکھا جائے۔ کیونکہ ماضی میں بھی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے کافی تعداد میں قبائلی طلباء نے ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ طالب علم وسید اللہ نے میڈیاء کو بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس مسئلے کا نوٹس لیکر کوئی مثبت حل نکال لے تاکہ قبائلی علاقوں کے مزید طلباء بھی اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -