منشیات فروش گرفتار، 6 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

  منشیات فروش گرفتار، 6 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور 6کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ تاتار اختر حسین نے ملزم گل رفیق ولد نور محمد سکنہ شلوبر قمبر خیل باڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشاہ خان نے اراضیات سوڑیزئی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عرفان ولد مراد خان سکنہ کگہ ولہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 2 کلو گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول احمد رشید نے منشیات فروش صدام ولد لعل محمد سکنہ لکڑ منڈی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1 کلو گرام سے زائد جس برآمد کر لی ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

صفحہ آخر -