حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے تو اس سے تحریک کو مزید تقویت ملے گی: عبدالغفور حیدری

 حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے تو اس سے تحریک کو مزید تقویت ...
 حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے تو اس سے تحریک کو مزید تقویت ملے گی: عبدالغفور حیدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت العلمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے تو اس سے تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔ہم نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور نیب کچھ بھی کرلیں، مولانا فضل الرحمان بلیک میل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے خلاف نیب نوٹس بد نیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔

مزید :

قومی -