چٹ پٹے مزیدار پکوان!

چٹ پٹے مزیدار پکوان!

  

نان خطائی

اشیاء

میدہ :آدھا کلو

گھی :ایک چھٹانک

چینی  :ڈیڑھ چھٹانک

انڈا :ایک عدد

بیکنگ پاؤڈر :آدھاچائے کا چمچہ

ترکیب

گھی اور چینی کو ایک برتن میں ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ وہ دودھ کی طرح سفید ہو جائیں۔ میدے کو گوندھ کر سخت کرلیں۔ پھر پانی کا ہلکا ہاتھ لگا کر نرم کرلیں۔ اب گھی اور چینی کو بھی میدے میں حل کرلیں۔ اب بیکنگ پاؤڈر ملا کر گول گول چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ٹرے میں رکھ لیں اور انڈے کی زردی پھینٹ کر اوپر پھیلا دیں۔

اب اوون میں 200ڈگری پر 50منٹ تک بیک کریں۔ نان خطائی تیار ہوں گی۔

چاول کے بسکٹ

اشیاء 

چاول کاآٹا :ایک پاؤ

مکھن :آدھا پاؤ

چینی :آدھا پاؤ

انڈا :ایک عدد

نمک :ایک چٹکی

بیکنگ پاؤڈر :آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:

چاول کا آٹا، نمک اور بیکنگ پاؤڈر چھان کر ہوا گزار لیں۔ مکھن میں انڈا اور چینی ڈال کر پھینٹیں۔ اب تمام آمیزہ پوریوں کے آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ روٹیوں کی طرح بیل کر گول گول بسکٹ بنالیں۔ پھر بیس سے پچیس منٹ تک اوون میں بیک کریں۔

گین سنگ کا سوپ

اشیاء:

گین سنگ سوپ، 2 کپ

شلجم 250گرام

گائے کا گوشت 500گرام

پیاز 50گرام

اوسٹر پانچ عدد

کالی مرچیں  ایک چمچہ

اجینو موتو حسب ِ ذائقہ

ادرک 20گرام

سویا ساس تین بڑے چمچ

ترکیب:

پیاز چھیل کر سل پر باریک پیس لیں۔ادرک چھیل کر باریک کتر لیں۔شلجم چھیل کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنائیں، گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت لے کر صاف کریں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔اس کے بعد ایک برتن میں لیٹر پانی چولہے پر رکھ دیں۔جب پانی ابلنے لگے تو اس میں شلجم اور گوشت کے ٹکڑے ڈال کر سات منٹ تک تیز آنچ پر ابالیں۔اس کے بعد ان کو باہر  نکالیں اور دوسرے برتن میں ڈال کر اوپر ڈھکن دے دیں۔اب برتن میں پسی ہوئی کالی مرچیں،اجینو موتو، گین سنگ اسٹاک اور ادرک ڈال کر خوب اچھی طرح ابالیں۔ دس منٹ کے بعد اس میں سویا ساس ڈالیں اور پانچ منٹ کے بعد اس میں اوسٹر شامل کریں، پھر اس میں پسا ہوا پیاز، گوشت اور شلجم کے ابلے ہوئے ٹکڑے ڈال کر کفگیر کے ساتھ مسلسل ہلائیں۔جب تمام اجزاء یکجا ہو جائیں تو مزید پانچ منٹ تک تیز آنچ پر پکانے کے بعد برتن کو چولہے سے نیچے اتار لیں۔ایک گہری ڈش میں ڈال لیں اور سوپ پیش کریں۔

٭٭٭٭٭

بین کرڈ سوپ

اشیاء:

جھینگے کا گوشت 125گرام

بین کرڈ تین کپ

یخنی دو  کپ

مٹر 125گرام

 کارن فلور 25گرام

گوشت، چوزہ  50گرام

سویا ساس  دو  چمچ

خشک کھنبیں  دس عدد

سرکہ نصف کپ

سیاہ مرچیں  دس عدد

اجینو موتو ایک چٹکی

ترکیب:

کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اسی طرح خشک کھنبیں تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ جھینگے کا گوشت صاف کر کے کاٹ لیں۔ اس کے بعد پانی میں بھگوئی ہوئی کھنبیں ٹکڑوں میں کاٹیں۔ اب پانی سے کھنبیں نکال کر الگ رکھیں اور اس کا پانی بھی الگ رکھ لیں،پھر ایک برتن میں یخنی ڈال کر چولہے پر رکھ لیں۔جب اُبلنے لگے تو کھنبیں ڈال دیں اور کھنبیوں کا پانی شامل کر کے کالی مرچیں،سویا ساس، سرکہ، کارن فلور، جھینگے، چوزے کا گوشت اور  اجینو موتو شامل کریں۔پانچ منٹ کے بعد اس میں بین کرڈ اور مٹر کے دانے ڈال کر کفگیر کے ساتھ مکس کریں۔ہلکی آنچ پر بیس منٹ تک پکاتے ہوئے کفگیر کے ساتھ تمام اجزاء یکجا کریں  پھر چولہے سے نیچے اُتار دیں اور گہرے پیالے میں ڈال کر پیش کریں۔

٭٭٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -