ہربنس پورہ،نہر سے 45سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

 ہربنس پورہ،نہر سے 45سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقے میں نہر سے 45سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد  تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے مدینہ کالونی کے قریب نہر سے خاتون کی نعش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر45 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش کو نہر سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت کے لیے فنگرز پرنٹ کے ذریعے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے اس کی موت کی وجہ پورسٹمارٹم کے بعد معلوم ہو گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -