عر س داتا علی ہجویری ؒ کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا: اشفاق خان 

      عر س داتا علی ہجویری ؒ کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا: اشفاق خان 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورپولیس آپریشنز ونگ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒکے 977ویں عرس کی تقریبات کے موقع پر مربوط سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی  ایس ایس پی آپریشنزفیصل شہزاد،ایس پی سٹی تصور اقبال اورمتعلقہ پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ رابطے میں ہیں اورتمام سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔منتظمین عرس کوروناوبا ء کے خطرات کے پیش نظر زائرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کریں اشفاق خان نے کہا کہ داتا دربار کے گردونواح میں قائم ہوٹلوں،دکانوں اور گھروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہے  ڈی آئی جی آپریشنز اشفا ق خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ03ایس پیز،07ڈی ایس پیز، 28انسپکٹرز، 228اپر سب آرڈینیٹس سمیت  2ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان عرس کے تینوں دنوں میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ زائرین کوتین درجاتی چیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔مزار اورزائرین کی سکیورٹی یقینی بنانے اور چیکنگ کیلئے  واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرزکا استعمال یقینی بنایا جائے گا داتا دربار اور گردونواح کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے جو کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔اشفاق خان نے کہا کہ عرس کے موقع پر داتا دربار کی ملحقہ گلیاں مکمل طور پر سیل ہونگی، خار دار تاریں اور رکاوٹیں لگائی جائیں گی غیر متعلقہ اشخاص کو  ممنوعہ مقامات سے گذرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں دربار اور ملحقہ سڑکوں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ داتادربار جانے والے راستوں پر تجاوزات کا خاتمہ، سٹریٹ لائٹس کی درستگی اور روڈ پیچ ورک یقینی بنایا جائے دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے وقت سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں،دھکم پیل اور لوگوں کا رش نہ ہونے دیں مشتبہ افراد، لاوارث سامان،موٹر سائیکلز اور گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرس شرکت کرنے والے زائرین کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ مناسب فاصلے پررکھی جائے۔ پولیس اور سکیورٹی عملہ زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

مزید :

علاقائی -