صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

  صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی صدر ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث190ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 16ملزمان کے قبضہ سے06لاکھ60 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران28 ملزمان کے قبضہ سے21 پسٹلز،04 رائفلز،02 بندوقیں،01 کاربین اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے31ملزمان کے قبضہ سے 4کلوگرام سے زائد چرس اور210 لٹر شراب برآمد کی گئی قحبہ خانوں وقمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران05 ملزمان گرفتار کئے گئے  ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب76 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر14ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -