صحافی کالونی میں وارداتیں بڑھنے لگیں، عامر سہیل کے گھر چوری 

  صحافی کالونی میں وارداتیں بڑھنے لگیں، عامر سہیل کے گھر چوری 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صحافی کالونی میں دن دھاڑے چوری کی وارداتیں ہونے لگیں   صحافی عامر سہیل کے گھر سے چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے،پولیس چوکی کے قیام کے باوجود وارداتوں میں کمی نہ لائی جاسکی،نصب شدہ سینٹری کا سامان یو پی ایس کی بیٹریوں سمیت گھریلو سامان غائب،پولیس نے روائتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے تمام شواہد مٹا دیئے بتایا گیا ہے کہ صحافی کالونی 110Aمیں معروف صحافی عامر سہیل جو گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر ہیں بچوں کو دن 12بجے کے قریب سکول سے لینے گئے گھر واپس آئے تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا گھر میں داخل ہوئے تو نچلی منزل جو خالی تھی کا دروازہ کھلا دیکھا جب اندر داخل ہوئے تو گھر میں کچھ سامان جو موجود تھا بکھرا ہوا تھا مزید چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر کے غسل خانوں میں موجود ٹونٹیاں غائب ہیں اور غسل خانوں میں لگا ہوا تمام سامان چور اتار کر لے گئے اس موقع پر پولیس کو فوری طور پر اطلاع کی گئی تو پولیس کی جانب سے روائتی طریقہ تفتیش سے کام لیا گیا اور موقع پر پہنچ کر تمام شواہد کو ختم کر دیا گیا نہ ہی فنگر پرنٹس حاصل کئے گئے اور نہ ہی چور کے آنے اور جانے والے راستوں کا ہی تعین کیا گیا اور پولیس چوری کے متعلقہ درخواست دینے کا کہہ کر چلتی بنی۔اس موقع پر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ صحافی کالونی میں یہ چوری کی کوئی پہلی واردات نہیں پہلے بھی ایسی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں عامرسہیل کے مطابق ان کے گھر سوا لاکھ مالیت کا سینٹری کا سامان،جن میں ٹونٹیاں،شاور اور دیگر سامان شامل ہے جبکہ یوپی ایس کی بیٹریاں،الیکٹری سٹی کا کا نیاں پیک سامان،اور 70ہزار مالیت کا ٹول کٹ چوری کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -