عمران خان کی حکومت آمریت کی بدترین مثال پیش کر رہی ہے، ظفراقبال

  عمران خان کی حکومت آمریت کی بدترین مثال پیش کر رہی ہے، ظفراقبال

  

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)لائیرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال نے سیاسی انتقام کے لئے سیاسی راہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرزدرج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تھانہ شاہدرہ لاہور میں درج غداری کے مقدمہ میں تین ریٹائرڈ جنرلز کے نام بھی شامل قابل افسوس ہے،سیاستدانوں کے خلاف غداری کے مقدمات کی پرانی روش حکمرانوں کی نااہلی کو نہیں چھپا سکتی،حکومت مہنگائی، بے روزگاری، غربت، بدامنی کی صورتحال پر قابو پانے کی بجائے اپوزیشن کے جمہوری عمل کو دبانے کیلئے سرکاری مشینری استعمال کر رہی ہے حکومت آمریت کی بدترین مثال پیش کر رہی ہے،محمد نواز شریف کی قیادت میں جمہوری قوتیں ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گی،وکلا برادری آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام کی کوشش جاری رکھے گی۔

مزید :

علاقائی -