واربرٹن: 5منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس، شراب برآمد

واربرٹن: 5منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس، شراب برآمد

  

واربرٹن(نامہ نگار)منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس ایچ اوتھانہ واربرٹن حاجی محمد بوٹا ڈوگر اور دیگر پولیس ٹیم نے مکروہ دھندہ میں ملوث 5 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 2 کل 920 گرام چرس اور 35 لیٹر شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان میں صابر، ہمایوں بشیر، یوسف، شریف اور عبدالحکیم کے نام شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واربرٹن نے ایس ایچ او محمد بوٹا ڈوگر کی سربراہی میں مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور شراب فروشی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشی کرنے والے ملزمان صابر کے قبضہ سے 1160 گرام چرس، ہمایوں بشیر سے 500 گرام چرس اور ملزم یوسف سے 1260 گرام چرس برآمد کی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔دوسری جانب ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق شراب فروشی کرنے والے ملزمان شریف اور عبد الحکیم کو دوران کاروائی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 35 لیٹر شراب برآمد کی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ضلعی سربراہ پولیس آٖفیسر ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمرائی ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات اور شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس کی جانب سے منشیات فروشی اور شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ 

مزید :

علاقائی -