شیخوپورہ: بس نے2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا1جاں بحق، دوسرا زخمی

  شیخوپورہ: بس نے2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا1جاں بحق، دوسرا زخمی

  

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) فیصل آباد روڈ کی آبادی فیروز وٹواں کے قریب تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد نواز جس کا تعلق چک 47رب چک جھمرہ ضلع فیصل آباد سے تھا موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ اس کے ساتھ لفٹ لے کر سوار ہونے والا سرفراز شدید زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بھکھی پولیس نے حادثہ کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل اور بس کو تحویل میں لیکر نعش کو مردہ خانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -