فیروز والہ: پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،6گرفتار

فیروز والہ: پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،6گرفتار

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا پویس نے تین منشیات فروشوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس چوکی کوٹ نورشاہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کرمنشیات فروش نیاز احمد عرف نجا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے2 کلو 30 گرام چرس برآمد کر لی،جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد،قتل کے مقدمہ میں ملوث مفرور اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چھاپہ مار کر شراب فروش جاوید کو پکڑ کر اس کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی شراب بھاری مقدار میں برآمد کر لی پولیس نے لیاقت علی کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

 ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نے منشیات پکڑنے پر پولیس پارٹی کے انچارج انسپکٹر رانا محمد اقبال، چوکی انچارج کوٹ نور شاہ مظہر حسین شاہ اور ٹی ایس آئی رانا غلام سرور اور دیگر افراد کو انعامات دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -