محسن رفیق چوہدری کاسینٹرل جیل ملتان کا دورہ 

محسن رفیق چوہدری کاسینٹرل جیل ملتان کا دورہ 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے  سینٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا انہوں نے بیرون جیل،وارڈر میس،وارڈر لائنز،انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا اسیران اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی آئی جی جیلز نے جیل ہذا کی سیکورٹی،ڈسپلن اورقیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے جیل میں مقید جیوونائل سے ملاقات کی اورکچن اسیران،جیل ہسپتال اور قرشی فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ ڈسپنسری کا وزٹ کیا۔جیل ملازمین کا سروس ریکارڈ چیک کیا اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے بیرون جیل سٹاف کالونی کا دورہ کیا اندرون و بیرون جیل نصب شدہ شکایت بکس کھولے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نوید اشرف اور دیگر افسران  بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -