پولیس خدمت مراکز کی ماہِ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

 پولیس خدمت مراکز کی ماہِ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے پولیس خدمت مراکز کی ماہِ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی پورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 3748کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے خدمت سینٹرڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 502، گلبرگ1657،اقبال ٹاؤن511، گریٹر اقبال پارک389، ٹاؤن ہال85،ارفع کریم ٹاور 122،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 20اور بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز میں 398 کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے اشفاق خان نے کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر 08 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر میں مقرر کردہ پوائنٹس پر خدمات فراہم کررہا ہے۔ گذشتہ ماہ کے دوران شہریوں کی جانب سے موبائل خدمت مرکزمیں 64 کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع بھی جمع کروائے گئے۔
 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات موجود ہونے کے باوجود بھی لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شہری اپنے علاقہ کے قریب ترین پولیس خدمت مرکز سے کریکٹر سرٹیفکیٹ،، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات سے استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -