آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

 آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب کے گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیاہے،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کے 2 گواہ شفیق اعجاز اور احمد جنید زیدی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کیاگیا،گزشتہ روزعدالت میں گواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کی گئی،شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چوہدری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی شہباز شریف پر آشیانہ کا ٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے لے کر ایل ڈی اے کو دینے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -