چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان سے محروم 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شفیق کے گھر سے 7لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، برکی میں ڈاکوؤں نے مستقیم کے گھر سے 3لاکھ 90ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لیاقت آباد میں ڈاکووں نے مزمل کے گھر گھس کر4لاکھ 20ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.شالیمار کے علاقہ میں ڈاکووں نے منور کے گھر سے 1لاکھ 75ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا شادمان میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 55 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، نیوانارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فاروق سے26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،نواں کوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سعید سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ ماڈل ٹاؤن اور لوئر مال سے گاڑیاں اور اچھرہ،بھاٹی گیٹ اور گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -