عرس کے موقع پرٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں، حماد عا بد

 عرس کے موقع پرٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں، حماد عا بد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے کہاکہ عرس حضرت علی ہجویر ی المعروف داتاگنج بخش  کا976واں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن کی نگرانی میں 5ڈی ایس پیز،43 انسپکٹرز، 55 پٹرولنگ افسران اور 541 وارڈنز سرانجام دیں گیں رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے فوک لفٹرز اور بریک ڈاؤن تعینات کئے گئے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک،موری گیٹ،ناصر باغ گراؤنڈاور داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا ٹریفک پلان کے مطابق ہرقسم کی ٹریفک جوکہ شاہدرہ کی طرف سے لاہورشہرمیں داخل ہوگی اسے چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن اورچوک نیازی شہیدسے بندروڈچوک سگیاں بجھوایا جائیگا ملتان روڈچوک چوبرجی کی جانب سے آنیوالی ٹریفک کوچوک ایم اے اوکالج سے جانب ساندہ روڈ، بندروڈاورسیکٹریڑیٹ کے ساتھ سولسٹر آفس اور LDA اآفس کے سامنے سے ہوتے ہوئے چوک کمشنرآفس سے کورٹ سٹریٹ،کارنر DIG آپریشن آفس، آؤٹ فال روڈکی جانب بھجوایا جائیگا  انرسرکلرروڈسے آنیوالی ہرقسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردوبازار،چوک چٹرجی،لاء کالج،کچہری روڈکے راستے اپنی منزل کیطرف روانہ وہوگی۔  ٹرن لاء کالج کی جانب سے رش کے وقت کسی قسم کی ٹریفک کوچوک چیٹرجی اردوبازارکی جانب نہیں جانے دیاجائیگا انر سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی۔چوک ضلع کچہری، کارنر DIG آپریشن آفس،R/Oگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، چوک ریٹیگین،چوک بلال گنج چوک بیری والا، R/Oموری گیٹ،چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک چیٹرجی، چوک آزادی ڈائیورشن پوائنٹ اورآزادی فلائی اوور سے کسی قسم کی ٹریفک کولوئرمال روڈپرداخل نہیں ہونے دیاجائیگا۔ 

 سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ راستہ ایم ایف اور راستہ ایپ سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا، 

مزید :

علاقائی -