گوجرانوالہ، ایک ماہ میں 60 گرانفروش گرفتار، 18لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

  گوجرانوالہ، ایک ماہ میں 60 گرانفروش گرفتار، 18لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے گذشتہ ماہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 5760افراد کو ایک کروڑ 18  لاکھ سے زائد نقد جرمانہ کرنے کے ساتھ 131 ایف آیف آرز درج کرتے ہو ئے 166 گراں فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں بتائی  صوبائی سطح کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں براہ راست جبکہ کمشنر‘ آر پی او ریاض نذیر گاڑا‘ اے سی ریونیو اوراے سی جنرل رانا منظور حسین اور  دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شر کت کی اجلاس میں صوبہ بھر کے تمام کمشنرز اور آر پی اوز بھی شریک تھے کمشنر نے صوبائی وزیر کو بتایاکہ گوجرانوالہ میں 1048 گراں فروشوں کو 26 لاکھ سے زائد نقد جرمانہ‘ 3 ایف آئی آرز اور 38 افراد کو گرفتار کیاگیا جبکہ گجرات میں 1378 گراں فروشوں کو 24 لاکھ67 ہزار جرمانہ‘ 35 ایف آئی آرز‘ اور35 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مزید :

علاقائی -