گجرات، کاراور موٹرسائیکل میں تصادم، 2سگے بھائی جاں بحق 

    گجرات، کاراور موٹرسائیکل میں تصادم، 2سگے بھائی جاں بحق 

  

گجرات(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے گاؤں چک پیرانہ کے قریب ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھاریاں جی ٹی روڈ پر چک پیرانہ کے قریب رانگ سائیڈ پر ڈرائیونگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔کار اور موٹر سائیکل کے تصادم نتیجے میں دو نوں جاں بحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل مکمل طور تباہ ہو گیا پولیس اور امدادی ٹیمیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے 28سالہ احسان اللہ ولد محمد اکرم اور 31سالہ عبدالرحمان ولد محمد اکرم سکنائے گاؤں کنگ چنن کی نعشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں بعد ازاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -