سرگودھا، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

سرگودھا، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرگودھا(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی ناصر عباس شاہ نے سب انسپکٹرز محمد اشرف، فیصل حیات اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعظم وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بھلوال سٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عادل عثمان ولد محمد اقبال سکنہ اشرف کالونی بھلوال سے چرس1500گرام، حسن رضا ولد ظفر عباس سکنہ منظور حیات کالونی سے چرس1500گرام، امجد علی ولد محمد اکرم سکنہ چک نمبر8شمالی سے چرس1360گرام، عرفان زاہد ولد محمد سلیمان سکنہ ظہور حیات کالونی سے چرس1340گرام اور نعیم ولد اختر سکنہ چک 2شمالی بھلوال سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -