فیروز والہ، بیوی نے آشنا کی مدد سے شوہر کو زہر دے کرمار ڈالا

فیروز والہ، بیوی نے آشنا کی مدد سے شوہر کو زہر دے کرمار ڈالا

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) جاوید نگر میں بیوی نے اپنے آشنا کی مدد سے شوہر کو زہر دے کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ محمد جاوید کی شادی کچھ عرصہ قبل ریحانہ کوثر بی بی کے ساتھ ہوئی دونوں میاں بیوی میں کسی مسئلہ پر ناچاقی پیدا ہو گئی جس پر ریحانہ کوثر اپنے شوہر سے روٹھ کر، ناراض ہو کر والدین کے پاس چلی گئی بعد میں اس نے صلح کر کے اپنے گھر آگئی اس دوران جاوید کو اپنی بیوی کے چال چلن پر شک ہوا جس نے اسے منع کیا اس رنج کی بناء پر ریحانہ بی بی نے اپنے آشنا عرفان اور ساتھی کی مدد سے مل کر شوہر کو زہر دے دیا ہلاک کر دیا فیکٹری ایریا پولیس نے محمد اسحاق کی رپورٹ پر ریحانہ کوثر، عرفان اور نعیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -