اساتذہ کا عالمی دن

اساتذہ کا عالمی دن
 اساتذہ کا عالمی دن

  

دنیا بھر میں ٹیچرز ڈے منایا جا رہا ہے اساتذہ کا عالمی دن جی دوستوں خوشی تو پہلے ہی سب کو تھی کہ اسکول کھل گیے اور اب مزید خوشی کا دن ٹیچرز ڈے جس طرح دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے فادر ڈے مدَر ڈے منایا جاتا ہے بالکل اسی طرح سے دنیا بھر میں ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو استاد بھی روحانی باپ سمجھا جاتا ہے استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو ہماری نسل در نسل تربیت کرتے ہیں، نونہالوں کو ادب و شعور بھی استاد سکھاتا ہے اور تعلیم کے زیور سے بھی استاد ہی آراستہ کرتا ہے اور بتلاتے چلیں کہ ٹیچرز ڈے کے موقع پہ ننھے منے پیارے پیارے بچے اپنے اپنے ٹیچرز سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اپنی اپنی ٹیچرز کو خصوصی کارڈ بنا کے بھیجتے ہیں۔ طلباء کی طرف سے اپنے اپنے اساتذہ کرام کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کرتے ہیں ایک دفعہ پھر ٹیچرز ڈے زور و شور سے منانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور بتلاتے چلیں کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بھی تحفظات ہیں حکومت کا کام ہے کہ اساتذہ کے تحفظات کو دور کرے انھیں سہولیات فراہم کرے اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کرے اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ تو پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ بھی کرتے ہیں بہر حال یہ بات بھی حقیقت ہے کہ اگر اساتذہ کو درپیش مسائل کا سنجیدگی سے تدارک کیا جائے تو یقینا خوش آئند ہو گا اور اساتذہ بھی ہنسی خوشی اپنے طالب علموں کو نیک نیتی سے اور اچھے سے پڑھا سکیں۔ بہر حال ٹیچرز ڈے کے موقع پہ یہی خواہش ہے کہ تمام اساتذہ کرام ہماری سال کی تربیت اس قدر بہترین انداز سے کر یں کہ کل کو وہی طالب علم بچے بڑے ہو کہ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں آمین ثم آمین

مزید :

رائے -کالم -