کشمیر، گلگت بلتستان سے ہاکی کا ٹیلنٹ ڈھونڈنے کی تیاری 

کشمیر، گلگت بلتستان سے ہاکی کا ٹیلنٹ ڈھونڈنے کی تیاری 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے ہم نادرن ایریاز، گلگت اور کشمیر کے علاقوں میں بھی ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کی قومی ہاکی تک رسائی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے فنڈز کے مسائل ہیں امید ہے جلد حل ہوجائیں گے اور ہم پاکستان ہاکی کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے بھر پور طریقے سے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم نادرن ایریاز، گلگت اور کشمیر کے علاقوں میں بھی ٹیلنٹ کی تلاش اورہاکی تک رسائی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کررہے تاکہ ہمیں وہ ٹیلنٹ بھی مل سکے جو جسمانی طور پر نہایت مضبوط ہے اور وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے طاقت کو مزید بڑھاسکتے ہیں خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ بات درست ہے کہ پاکستان میں ہاکی کے انفرا اسٹرکچر کی شدید قلت ہے قومی کھیل کو کھویا مقام ضرور واپس دلوائیں گے اور اس کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -