قومی ٹی20 نیشنل کپ کا  پہلا مرحلہ آج ختم ہوگا

  قومی ٹی20 نیشنل کپ کا  پہلا مرحلہ آج ختم ہوگا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ آج ختم ہوجائے گا۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا اب تک کھیلے گئے دس میچوں میں 363 چوکے اور 137 چھکے لگ چکے ہیں۔

راولپنڈی کے رہائشی ذیشان ملک 192 رنز بناکر اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے  زیادہ رنز بنانے  والے کھلاڑی ہیں۔23 سالہ اوپنر نے  اتوار کو سندھ کے خلاف کھیلے گئے  لیگ میچ میں 52 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیل کر ناردرن کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اب تک ٹورنامنٹ کے 4 میچوں میں 2 نصف سنچریاں بنانے والے ذیشان ملک نے کہا کہ رواں سال فرسٹ الیون میں نام آتے  ہی انہوں نے اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم کرلیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -