قومی ٹی 20کپ، خیبر پختونخوا نے سندھ کو 8وکٹوں سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی20 کپ میں کھیلے گئے خیبرپختونخوا او ر سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لیا سندھ کی ٹیم نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر187 رنز بنائے شرجیل خان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ احسان علی نے 42 رنز بنائے خیبرپختونخوا کی جانب سے شاہین آفریدی نے ایک مرتبہ دوبارہ بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا او ر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض اور آصف آفریدی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ہدف میچ کے آخری اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے فخرزما ن نے 61محمد حفیظ نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ افتخار احمد نے 40 رنز بنائے سندھ کی جانب سے دونوں وکٹیں انور علی نے اپنے نام کیں۔