قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 88کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار 

قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 88کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار 

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف 2بڑی کاروائیاں، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرا تے ہوئے مقدمہ بھی درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سرگودھا کے علاقے لنگر والا پْل سے 16 کنال کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت نو کروڑ چھ لاکھ روپے ہے۔اینٹی کرپشن نے میلسی کے علاقے حسن شاہ میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران سات کروڑ پچاس لاکھ روپے کی 72 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرائی۔ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر شاہد نذیر کی نگرانی میں محکمہ آبپاشی کے افسران نے قبضہ مافیا کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی،اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک کی حفاظت اور نگرانی متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔ دوبارہ قبضے کی صورت میں قبضہ مافیا کے ساتھ متعلقہ محکمہ کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -