وزراء کی شریف برادران پر لفظی گولہ باری قابل مذمت ہے،محمود الحسن

وزراء کی شریف برادران پر لفظی گولہ باری قابل مذمت ہے،محمود الحسن

  

لاہور(پ ر)سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 149 آغا محمودالحسن لودھی نے کہا ہے کہ جب ادارے آزادہیں تو پھر ن لیگ کی قیادت پر بیماری اور گرفتاری سے پہلے اور بعد میں صوبائی و وفاقی وزراء کی تنقید اور لفظوں کی گولہ باری سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر عدلیہ اور اداروں کے فیصلوں سے پہلے کردار شکنی اور توہین آمیز بیانات حکومتی ارکان کو زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا حکومت   اقتصادی معاشی مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -