کورونا لاک ڈاؤن کے پبلشرز پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے، عمران انجم
لاہور (فورم رپورٹ:دیبا مرزا : تصا ویر: ندیم احمد) آل پا کستان جنرل بک سیلرز اینڈ پبلیکیشنرز عمرا ن انجم ادبی پبلیکیشنز اردو با زار، خالد شریف ماورا پبلیکیشنز،بلا ل زبیر ملٹی لا ئن بک، سید قاسم گردیزی کتا ب وادی اردو با زار،محمد عبا س شا د دارا لشعور پبلیکیشنز،عبدالستار عا صم قلم فا ؤنڈیشن نے ”پا کستان“ فورم میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ برطا نیہ کے ادارہ کی جا نب سے پنجا ب سکو ل ایجو کیشن ڈیپا رٹمنٹ کیلئے 3ارب کی گرا نٹ کی من پسندتقسیم کو فوری طور پر روکا جا ئے اور اس حوالے سے نئی کمیٹی بنا ئی جا ئے جس میں مقا می ما ہر ین کتب مو جو د ہو ں۔عمران انجم نے کہا کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ ساتھ علم و ادب کی اشاعت و ترویج میں کوشاں پبلشرز و بک سیلرز بھی شدید متاثر ہوئے ہیں پبلشرز کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ چکا ہے قرض لے کر اور اپنا سرمایہ ضروریات زندگی پر خرچ کر کے زندگی بسر کر رہے ہیں۔خالد شریف نے کہا کہ ملک میں مساوی تعلیم کو نافذ کیا جائے ۔بلال زبیرنے کہا کہ باہر سے آنے والی امداد برائے سکول لائبریری (ایجوکیشن) کے لئے ماضی میں بھی خریداری عمل میں لائی جاتی رہی ہے۔ہمیشہ محکمہ سکول ایجوکیشن پبلشرز کو بذریعہ اخبار اشتہار مدعو کرتا ہے اور ان کی فہرست اور مطلقہ موضوعات پر کتب کے نمونے منگوا کر انتخاب کرتا ہے اور مطلوبہ تعداد میں چھاپنے کے احکامات جاری کر کے مقررہ ایام میں کتب خرید لی جاتی ہیں کتاب کی Bid کبھی نہیں کی جاتی بلکہ ppraرولز کے مطابق پبلشرز سے ڈسکاؤنٹ پر خرید کی جاتی ہے۔سید قاسم گردیزی نے کہا کہ حکومت وقت سے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،اعلیٰ عدلیہ سے التماس بلکہ گذارش ہے کہ پبلشرز کے حالات پر رحم کیا جائے کرونا کے باعث ہم پبلشر ز کی جمع پونجی ضائع ہو رہی ہے ایسا نا ہو کے ہم لوگ ایسے ہی اپنے مطالبات کی منظور ی کے لئے بیٹھے رہیں اور سب اچھا کی رپورٹ آپ کی ملتی رہے ہمیں اپنے مطالبات پیش کرنے کے لئے وقت دیا جائے تا کہ مافیا سے بچا جا سکے اور ہم لوگ پھر سے اپنے کاروبار اور استحکام لے لئے کوشاں ہو سکیں ۔