الخدمت فاؤنڈیشن کی کورونا رضا کاروں کے اعزاز میں تقریب

  الخدمت فاؤنڈیشن کی کورونا رضا کاروں کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے زیرِ اہتما م کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں کے اعزاز میں الخدمت کمپلیکس لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، الخدمت وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی،الخدمت لاہور کے صدر عبدالعزیز عابدنے شرکی کی۔

اورپنجاب کے تما م اضلاع سے الخدمت رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں لاک ڈاؤن کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیردن رات خدمات سرانجام دینے اور شہید ہونے والے الخدمت رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -