یو ای ٹی ٹیچنگ ایسوسی ایشن کا استاد کو عزت دو تحریک چلانے کا اعلان

  یو ای ٹی ٹیچنگ ایسوسی ایشن کا استاد کو عزت دو تحریک چلانے کا اعلان

  

 لاہور (پ ر) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی لاہور نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ”استاد کو عزت دو تحریک“ چلانے کا اعلان کردیا، تحریک کے تحت سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹی ایس  اے نے پنجاب حکومت سے بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس مانگ لیا۔ مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم  پنجاب اسمبلی کے سامنے 24 ا کتوبر کوحتجاج کریں گے اور اس احتجاج میں پنجاب کی دیگر اساتذہ تنظیموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ دیگر اداروں میں کام کرنے والے انجینئرز کو پنجاب حکومت ٹیکنیکل الاؤنس دے سکتی ہے تو انکے اساتذہ کو کیوں نہیں دے سکتی۔ یوای ٹی کے اساتذہ کو ٹیکنیکل الاؤنس سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔   اس امر کا اظہار ٹیچرز ڈے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان  اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویرقا سم نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ڈاکٹر فہیم گوہراعوان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل الاؤنس کے لیے وزیر اعلی کی قائم کردہ کمیٹی عملا غیر فعال ہے اس کمیٹی کو فعال کیا جائے۔

 ا نکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس سے لے کر وزیر اعلیٰ ہاوسز تک کے لیے بجٹ بڑھا دیا گیا مگر اساتذہ کا بجٹ نہیں بڑھایا گیا۔ پنجاب حکومت کے ماتحت تمام اداروں میں یکساں الاونسسز، یوٹیلیٹی الاؤنس، سول سیکرٹریٹ الاؤنس کی طرز پر، ایگزیکٹو الاؤنس، ٹیکینکل الاؤنس و دیگر الاونسسز دئیے جائیں، اسی طرح میڈیکل الاؤنس کنوینس الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔یوای ٹی میں ترقیوں میں تاخیر، پے پروٹیکشن، ٹائم سکیل کا اطلاق اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے۔  اسی طرح یوای ٹی میں اساتذہ کی رہائشگا ہوں کی بحالی کے کاموں کو بند کرنا بھی سراسر زیادتی ہے۔اسکا بھی نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

  ٹی ایس اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تعلیمی عمل کی تکمیل اور نظام میں بہتری کے لیے اساتذہ کے مسائل کا حل حکومت کی پہلی ترجیح نہیں۔ اساتذہ اپنے پیشہ وارانہ امور سرانجام دے رہے ہیں،کرونا میں تدریسی عمل رکا نہیں،اساتذہ بلا تعطل آن لائن اور آن کیمپس کلاسز پڑھا رہے ہیں۔اساتذہ اپنے فرائض سے مکمل طور پر آگاہ اور انکی بجا آوری کے لئے نامساعد حالات میں ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔ ہماراوائس چانسلر سے مطالبہ ہے کہ یوای ٹی میں دیگر جامعات کی طرح ٹائم سکیل پرموشن کا اطلاق کیا جائے۔ سلیکشن بورڈ کے ذریعے منتخب ہونے والے کنٹریکٹ  لیکچرارز کو مستقل کیا جائے۔ ریشنلائزیشن پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، ایچ ای سی کے معیار پر پور ااترنے والے اساتذہ کو اگلے کیڈر میں ترقی دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -