نوازشریف نے زندگی بھردوسروں کاکریڈٹ اپنے نام کیا،الطاف شاہد

نوازشریف نے زندگی بھردوسروں کاکریڈٹ اپنے نام کیا،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنانام نہادبیانیہ اپنے پاس رکھیں۔وہ ایک فردواحد ہیں،موصوف نے اپنی جوقومی خدمات جتائی اورگنوائی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں،جس نے سیّد مصطفی کمال کی طرح ملک وقوم کوڈیلیور کیاہواس کی زبان نہیں چلتی۔

 بلکہ اس کا کام بولتا ہے۔نوازشریف نے زندگی بھردوسروں کاکریڈٹ اپنے نام کیا،موصوف ہمیشہ دوسروں کے منصوبوں کاافتتاح کرتے اوران پراپنے نام کی تختیاں لگاتے رہے۔ایک تاحیات نااہل شخص ریاستی اداروں پرتنقیدکرنے کاحق نہیں رکھتا۔مسلم لیگ (ن)کے قائدین کاخبث باطن آشکارہوگیا،ہماری ریاست منافرت اورصوبائیت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔پی ایس پی کے مستعد کارکنان اپنے چیئرمین سیّدمصطفی کمال کی قیادت میں وفاق کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں اورہم ہر نفاق پسند جماعت کیخلاف پرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزیدکہا کہ اگرنوازشریف نے قومی راز فاش کئے تو عوام کاپیمانہ صبر کسی وقت بھی چھلک سکتا ہے۔لوگ بھوک سمیت ہرروگ خاموشی سے برداشت کرسکتے ہیں لیکن پاکستان کی  سا  لمیت اوراس کے قومی مفادات پرحملے ہونے کی صورت میں وہ خاموش نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے بے یارومددگار عوام بیانات یااعلانات نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات کامنتظر ہیں، پی ایس پی کی قیادت شہرقائدؒ کی وارث ہے اوراس کے سیاسی وانتظامی امور اورمعاشی حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔سیّد مصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی اہلیان کراچی سمیت چاروں صوبوں کے عوام کی بھرپورترجمانی کاحق اداکررہے ہیں جبکہ ایوانوں میں بیٹھے بیشتر ارکان پارلیمنٹرین نے ان دوبرسوں میں اپنی اپنی قیادت کے نجی سیاسی مفادات کی حفاظت اوران کی قصیدہ خوانی کرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت پاکستانیت اورجمہوریت پرآنچ نہیں آنے دے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -