گھرکی ٹیچنگ ہسپتال کا الخیرگروپ میں فری آرتھو پیڈک کیمپ

      گھرکی ٹیچنگ ہسپتال کا الخیرگروپ میں فری آرتھو پیڈک کیمپ

  

لاہور (پ ر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا الخیر گروپ آفس میں مفت آرتھو پیڈک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری آرتھو پیڈک کیمپ میں الخیر گروپ کے 200سے زائد ملازمین کا معائنہ کیا گیا اور ادویات تجویز کی گئیں۔ آرتھو پیڈک کیمپ میں ممتاز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی ٹیم کے ڈاکٹرز ملازمین کے چیک اپ میں مصروف رہے۔اس موقع پر ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ کمر درد، مہروں کے مسائل، ہڈیوں اور  پٹھوں کی کمزوری ایسے مسائل ہیں جو نوجوان نسل میں بھی پائے جاتے ہیں ان پر بروقت قابو پالیا جائے تو بڑے حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔آرتھوپیڈک کیمپ کے ساتھ ساتھ الخیر گروپ ملازمین کے لیے ڈرما اور شوگر ٹیسٹ فر ی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں ماہر ڈاکٹر ز نے الخیر گروپ کے ملازمین کا چیک اپ کیا اور ٹیسٹ بھی کیے۔ ڈائریکٹرز آف الخیر گروپ حاجی پرویز لٰہی، شیخ ندیم افضل، شیخ محمد امین اور جنرل منیجراکاوٗنٹ عبدالحفیظ پسوال نے الخیرگروپ کے لیے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہااور گھرکی ہسپتال کی مینجمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو پاکستان کا سب سے پہلا سپائن سنٹر بنانے کا اعزاز حاصل جہاں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی بھی علاج کی غرض سے آتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -