پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کی ڈپٹی سیکرٹری صحت سے ملاقات، مطالبات پیش

پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کی ڈپٹی سیکرٹری صحت سے ملاقات، مطالبات پیش

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفدکی ڈپٹی سیکرٹری صحت راؤ تسلیم سے ملاقات، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری صحت نے مطالبات پر فوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلعی چیئرمین رانا تنویر حسین، ضلعی صدر محمد ارشد بٹ کی زیر قیادت میں گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری صحت راؤتسلیم سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات  پیش کئے جس پر ڈپٹی سیکرٹری راؤ تسلیم نے سیکشن آفیسر کو مطالبات پر فوری عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ 

وفد میں چودھری وسیم، محمد قاسم، فرحان خان، لیاقت مغل، رشید مغل، بابر گل، شاہد یونس، رفیق مسیح، خالد مسیح، حافظ سجاد، محمد صادق و دیگر موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -