دانش افضال تبدیل،مدثر ریاض لاہور کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر

  دانش افضال تبدیل،مدثر ریاض لاہور کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر

  

 لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کا تبادلہ کر دیا گیا، مدثر ریاض نئے ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دئیے گئے۔ دانش افضال کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مسائل کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہو گی لاہور میں ترقیاتی اسکیموں پر کام بروقت مکمل کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -