وزیر اعظم کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی خوش آئند ہے،عادل حفیظ
لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرزونگ لاہور کے سیکرٹری جنرل عادل حفیظ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے موقف کی اقوام متحدہ کے عالمی فورم پر زبردست پذیرائی اور بین الاقوامی قوتوں کی سنجیدگی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور خطے کے مسائل پر نہایت ہی جرات اور دلیری کے ساتھ اقوام عالم کو آگاہ کیا۔ کشمیر میں جاری عصمت دری اور قتل و غارت پر عالمی برادری کو توجہ دلوائی۔