اولیا ء کرام نے  برصغیر میں   توحید و رسالت کی شمع روشن کی،گل مرزا

اولیا ء کرام نے  برصغیر میں   توحید و رسالت کی شمع روشن کی،گل مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک کمیونٹی گل محمد مرزا اور صدرالخدمت گروپ بازار صداکاراں شاہ عالم ملک محمد نعیم نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس مبارک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اولیا ء کرام نے  برصغیر میں توحید و رسالت کی شمع روشن کی۔ صوفیا نے محبت آشتی اور بھائی چارے سے بین المذاہب نفرتوں کا خاتمہ کیا تو دیگر مذاہب کے لوگ جوق درجوق حلقہ بگوش اسلام ہوتے گئے۔

 اسلام کا آفاقی پیغام بندگان خدا تک پہنچانے میں بزرگان دین کا کلیدی کردار رہا۔