مسلسل تیسری بار بہتر کمپنی کا اعزازبرقرار رکھا، انڈس موٹرز 

مسلسل تیسری بار بہتر کمپنی کا اعزازبرقرار رکھا، انڈس موٹرز 

  

کراچی(پ ر) انڈس موٹرز کمپنی کو موقر تجارتی پبلیکشن ”ایشیا منی“ کی طرف سے ایک بار پھر مسلسل تیسری بار پاکستان میں گاڑیوں اور ان کے پارٹس کے حوالے سے 2020ء کی موسٹ آؤٹ سٹینڈنگ کمپنی کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ”ایشیا منی“ یورو منی گروپ سے منسلک سپیشلائزڈ بزنس پبلیکشن ہے جو روایتی طور پر ایشیائی اداروں میں مسابقت کا اہتمام کرتی ہے۔ اس بزنس پبلیکشن کا ایوارڈ خطے کے با وقار ترین ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہم دنیا کی بااثر  پبلیکیشنز میں شمار ہونے والے ادارے کی طرف سے اعزاز دیے جانے پر مشکور ہیں۔ یہ ہمارے مسلسل عزم اور لگن کی تصدیق ہے جس کی بنا پر آئی ایم سی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔“ انہوں نے کہا ”اس اعزاز نے کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے ہمارے عزم کو تقویت بخشی ہے جس کی ملک میں سب سے بڑی گاڑی ساز کمپنی ہونے کے ناطے ہم سے توقع کی جاتی ہے۔آئی ایم سی نے پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جو ان کی مالی کارکردگی، بہتر اور موثر انتظامی ٹیم، جامع اور مربوط حکمت عملی، آئی آر سرگرمیاں اور سی ایس آر اقدامات کی بدولت اپنی صنعت میں ایشیاء کی نمایاں کمپنیوں کے درمیان کارکردگی کا اعتراف ہے۔

مزید :

کامرس -