تکافل آپریٹر کے آغاز کا اعزاز حاصل ہے، یونائیٹڈ انشورنس

تکافل آپریٹر کے آغاز کا اعزاز حاصل ہے، یونائیٹڈ انشورنس

  

لاہور (پ ر) یونائیٹڈ نشورنس کمپنی آف پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ایڈٹوریم میں کارپوریٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونا ئیٹڈ انشورنس کے سی ای او راحت صادق،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہما وحید،جنرل منیجر فنانس مقبول احمد سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر راحت صادق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے 31دسمبر2019کو ختم ہونے والی مالی سال کے بارے میں شرکا ء کو تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے یونائیٹڈ کمپنی کی تاریخ،کامیابی کے ساٹھ سالہ سفر اور اس میں آنے والے اتار چڑھاؤ سے شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یونائیٹڈ انشورنس  اس وقت ملک کی چوتھی بڑی انشورنس کمپنی ہے  جسے ملک میں سب سے پہلے تکافل آپریٹر کے آغاز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔تقریب کے آخر میں سوال و جواب کے سیشن میں راحت صادق، ہماوحیداور مقبول احمد نے شکراء کے سوالات کے جوابات دئیے شرکائے بریفنگ نے یونائیٹڈ انشورنس کی مستحکم پوزیشن اور اس پر بیمہ صارفین کے اطمینان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید :

کامرس -