نئی سیریزایف 17 متعارف کروارہے ہیں، اوپو 

  نئی سیریزایف 17 متعارف کروارہے ہیں، اوپو 

  

لاہور(پ ر) اوپو اپنی نئی سیریز OppoF17 کا فون پاکستان میں 12 اکتوبر2020- لانچ کرنے جا رہا ہے۔ لانچنگ کی تقریب براہ راست انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر شام آٹھ بجے دیکھی جا سکے گی۔  Oppo F 15 سیریز کی کامیابی کے بعد Oppp F 17  میں نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ پاکستانی عوام کی ضروریات سیہم آہنگ کیا جاسکے۔  یاد رہے کہ  Oppo 15 نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوا تھا۔  Oppo F 17 مصنوعی ذہانت کی کارکردگی کا اعلیٰ شاہکار ہے جس سے انتہائی باریک بینی سے تصویروں کو ایڈیٹ کیا جا سکے گا۔ یہ فون سب فونوں سے نازک اور پتلا ہو گا۔  جس کا وزن 164 گرام اور حجم 7.48  ملی میٹر ہو گا۔  فون کے 6 AI  کی وجہ سے  صارفین بہترین سلفی بنا سکیں گے۔  اسی کے ساتھ وہ ہر قسم کی فوٹوگرافی  اس خوبصورت اور پروفیشنل کیمرہ کے ساتھ کر سکیں گے جس میں جدید رنگوں کی خوبصورت آمیزش بھی ہوگی۔ اس میں 30W VOOC فلیش چارجر اور 4.0  ٹیکنالوجی استعما ل کی گئی ہے۔ یہ سمارٹ فون تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ 

 مئجیگ بلو، کالا، اور سفید۔ فون کے باقی فیچرز لانچنگ کے دن دکھائے اور بتائے جائیں گے۔ اس لیے دیکھنا نہ بھولیے گا۔  

مزید :

کامرس -