خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے بیسٹ ایوارڈ جیت لیا

  خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے بیسٹ ایوارڈ جیت لیا

  

اسلام آباد(پ ر)  CFA سوسائٹی پاکستان کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ”17ویں سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز“  کی تقریب میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو ”سال کے بہترین مائیکروفنانس بینک“ کا ایوارڈدیا گیاہے۔ بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دینے والے کسی بھی ادارے کی جانب سے پہلی بار مائیکروفنانس انڈسٹری کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر، 17ویں سال کی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔CFA سوسائٹی پاکستان کے سینئر ممبران اور متعلقہ شعبہ میں وسیع تجربہ کے حامل ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی نے ایوارڈز وصول کرنے والوں کا انتخاب کیا۔یہ ایوارڈز ملک کی معاشی ترقی اور غربت خاتمہ کے لیے بہترین اقدامات اٹھانے والے بینکوں کی کارکردگی کے اعتراف میں دیے گئے۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک کو زیادہ شیئرز،ترقی کاتسلسل قائم رکھنے،منافع بخش اقدامات اور تین سال کے عرصہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بہترین مائیکروفنانس بینک کا ایوارڈ دیا گیاہے۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر غالب نشتر کہتے ہیں ”اس عظیم ایوارڈ کا حصول ہمارے لیے باعث اعزاز ہے،یہ ایوارڈ پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبہ میں ہماری بے مثال کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے“۔ CFA ایکسی لینس ایوارڈکا مقصداعلیٰ معیار اورپیشہ وارانہ مہارت کی بدولت متعلقہ شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک دو دہائیوں سے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو چھوٹے قرضہ جات سے معاونت فراہم کررہاہے۔مائیکرو فنانس سیکٹر کا پیش رو ہونے کے باعث خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے شہری و دیہی علاقوں کے افراد کو معاشی طورپر مستحکم بنایاہے۔ CFA سوسائٹی پاکستان غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا الحاق امریکہ کے چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ کیاگیاہے،یہ انسٹیٹیوٹ دنیا بھرمیں CFAکے پروگرام چلا رہاہے۔ عالمی معاشی منڈیوں میں اعلیٰ پیشہ وارانہ اور اخلاقی معیار کو فروغ دینے والے رضاکار CFA سوسائٹی بورڈ کی نگرانی پر مامور ہیں۔

مزید :

کامرس -