ہائیکورٹ کاسی سی پی او کو مغوی بازیاب کروا کے پیش کرنے کاحکم

ہائیکورٹ کاسی سی پی او کو مغوی بازیاب کروا کے پیش کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ہرصورت مغوی کوبازیاب کروا کر 28اکتوبر کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مسٹرجسٹس فاروق حیدر نے ایوب نامی شہری کے بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ عدالت میں پیش ہوئے، فاضل جج نے 8ماہ سے لاپتہ شہری کی بازیاب نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سی سی پی او  اس بندے کو ہر صورت بازیاب کروائیں، آپ سوچیں لاپتہ شہری کے والدین کس کرب سے گزر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور نے استدعا کی کہ وہ اس بارے میں کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے آپ سن لیں، اس کیس کو آپ نے کسی اور افسر کے حوالے نہیں کرنا، 8ماہ گزر گئے ہیں لیکن پولیس کچھ نہیں کرسکی، سی سی پی او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایوب نامی لڑکے کے خلاف لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ درج ہے، ملزم ایوب گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیاہے، ایوب کے غائب ہونے پر اس کے اغوا ء کا مقدمہ درج کروا دیا گیاہے،اطلاع ہے لڑکی ان کے پاس ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ لاپتہ شحض جہاں بھی ہے اسے بازیاب کرواکے آئندہ تاریخ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے۔ 

بازیابی حکم

مزید :

صفحہ آخر -