شہباز شریف کرپشن کیسز میں ریمانڈ پر ہیں، چھٹی پر نہیں، شہزاد اکبر

شہباز شریف کرپشن کیسز میں ریمانڈ پر ہیں، چھٹی پر نہیں، شہزاد اکبر

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ شوباز صاحب گرفتاری کے بعد ریمانڈ پر ہیں چھٹیوں پر نہیں۔اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز صاحب کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس میں ریمانڈ پرہیں چھٹی پرنہیں ہیں۔مشیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف سوالات کے جواب دیں، جو ان سے پوچھے گئے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق شہباز شریف کو اصل شکایت اپنے بڑے بھائی نواز شریف  سے ہے، جس نے ش لیگ بننے سے پہلے ہی ختم کردی۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ آخر -