یونیورسٹیز میں غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائیگا: چودھری سرور

  یونیورسٹیز میں غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائیگا: چودھری سرور

  

 لاہور(جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب وچانسلر چوہدری محمد سروراور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے2019-20کے بجٹ اور 2020-21 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دے دی بجٹ کی منظوری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گیارہویں سینٹ اجلاس میں دی گئی اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،سی ای او مئیو ہسپتال  پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان، ڈینز،ایم ایس حضرات،نمائندگان فنانس،ہیلتھ اورایجوکیشن بھی موجودتھے۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے چانسلراوروزیر صحت کوتاریخی حیثیت، کووڈاورادارہ کی مزید بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا رجسٹرار ڈاکٹر ریاست نے سینٹ اجلاس کے ایجنڈا مندرجات پیش کئے سینٹ اجلاس میں ملازمین کے بناولنٹ فنڈ کے رولز کی منظوری دے دی گئی دوسری طرف ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسڑی کے 66رکنی وفد سمیت دیگر کی بھی چوہدری محمدسرور سے ملاقاتیں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سمیت دیگر قومی اداروں کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا یونیورسٹیزمیں ایک بھی غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا  100فیصد شفافیت او ر میرٹ لازمی ہے  پنجاب چوہدری محمدسرور نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سینٹ کے 11ویں اجلاس کی صدارت کی اس موقعہ پر وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشداوروائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کوویڈ کے دوران اقدامات اور شعبہ ٹیلی میڈیسن پر بریفنگ دی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے ٹیلی میڈیسن کے شعبے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر میڈیکل یونیورسٹیز نے جو مثالی کار کردگی دکھائی ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اْنہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء کے آئیڈیاز کو کاروبار میں بدلنے کیلئے یونیورسٹیز میں ''بزنس سنٹر''بنائیں گے۔گور نر ہاؤس میں دیگر وفود سے ملاقات کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان سمیت کسی بھی قومی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر نیوالوں کو عوا م برداشت نہیں کر یں گے دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کورونا وائرس کے دوران ٹیم لیڈرکاکرداربخوبی نبھایا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کی کاوش لائق تحسین ہے۔ 

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -