وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ٹوئٹر پر اپنے بیا ن میں وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تعلیم اداروں کو بند کرنے سے متعلق خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سوشل میڈیاپر15اکتوبر سے تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر گردش کررہی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش کی خبروں میں صداقت نہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مستند ذرائع سے بعض افراد خبریں پھیلارہے تھے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اسکولز میں نئے سیشن کے لیے داخلوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی وجہ والدین کے پیش نظر کورونا کی دوسری لہر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا خوف ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم

مزید :

صفحہ آخر -