ملک کو نقصان پہنچانے اور لوٹنے والوں کو عمران خان معاف نہیں کریں گے: شہریار آفریدی

ملک کو نقصان پہنچانے اور لوٹنے والوں کو عمران خان معاف نہیں کریں گے: شہریار ...

  

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیرشہریار آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک اپنی قومی سلامتی کو کسی کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیتا،اگر ایک سیاست دان کرپٹ ہے یا آفیسر کرپٹ ہے تو پورے ادارے کو کرپٹ نہیں کہا جاسکتا،اب پاکستان میں سول اور ملٹری تعلقات مثالی ہیں،کسی کو اپنی قومی سلامتی کو چینلج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔گورنمنٹ کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ایشو پر سوچے سمجھے بغیر سوشل میڈیا پر ردعمل نہ دیں۔اقتدار کسی کو عزت نہیں دے سکتا، اپنا بغز اور کینہ اپنے پاس رکھیں۔انہوں نے کہاکہ جن اداروں کی گود پلے انھی اداروں پر الزام لگا رہے ہیں،کوئی سوچے بھی نہ کہ عمران خان کسی کو این آر او دے گا۔سپریم کورٹ پر چڑھائی والی پرانی سوچ ابھر رہی ہے۔دنیا میں کوئی اپنے قومی مفادات پر قدغن برداشت نہیں کرتی،ہم پر جتنی تنقید کرنی ہے کریں۔بیانیہ ہندوستان فورسز اور پاکستان مخالف قوتوں کا ہے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کی آزادی ہر کسی کو ہے لیکن وقت مناسب نہیں،ہندوستان کی تمام اپوزیشن اپنے قومی مفاد میں ایک ہوتی ہے۔ہمارے یہاں فیٹف بل کی مخالفت کی گئی۔ملک نقصان پہنچانے اور لوٹنے والوں کو عمران خان معاف نہیں کرے گا.۔نواز شریف الطاف حسین ٹو بن چکا ہے۔

شہریار آفریدی 

مزید :

صفحہ آخر -