کراچی میں 35لاکھ روپے کی ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق 

  کراچی میں 35لاکھ روپے کی ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق 

  

  کراچی(آئی این پی) اورنگی ٹاؤن میں چپس سپلائی کرنے والے ڈسٹی بیوٹرزسے مسلح ملزمان 35 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے  فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے راہ گیرشہری کی شناخت 28 سالہ طارق ولد اسلام کے نام سے کرلی گئی کراچی میں پاکستان بازارتھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے 11 اسلام چوک نانا ڈیکوریشن چوک کے قریب چپس سپلائی کرنے والے ڈسٹی بیوٹرزسے موٹرسائیکل پرسوار2 مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زورپر35 لاکھ روپے چھین لیے اورفرارہوتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوارایک راہ گیرجسم پردوگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی راہ گیرشہری دوران علاج دم توڑ گیا  چپس سپلائی کرنے والے ڈسٹی بیوٹرزمحمد علی اورسید محمد عاصم نے  بتایا کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے 11 بے نظیرکالونی گلی نمبر 3 میں واقع مکان نمبر109 میں ان کا آفس ہے او دوپہرمعمول کے مطابق وہ اپنے آفس سے 35 لاکھ روپے لیکربینک میں جمع کرانے کے لیے موٹرسائیکل پرجارہے تھے اورکچھ فاصلے پرجاکرانہیں رقم سے بھرا بیگ گاڑی کی ڈکی میں رکھنا تھا اورپھربینک کی جانب روانہ ہونا تھا اس سے قبل ہی موٹرسائیکل پرسوار2 مسلح ملزمان آگئے اورانھوں نے اسلحہ کے زورپران سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا اورفرارہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان جب رقم لیکرفرار ہوئے توانھوں نے گاڑی کے ذریعے ان کا پیچھا کیا  لیکن مسلح ملزمان نے انہیں تعاقب میں آتے دیکھ کرفائرنگ کردی اورفرارہوگئے جس کے نتیجے میں ایک راہ گیرزخمی ہو گیا جو بعدازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا  فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے راہ گیر شہری کی شناخت 28 سالہ طارق ولد اسلام کے نام سے کرلی گئی مقتول شاہ فیصل چوک اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا اور جڑواں بچوں کا باپ تھا  مقتول کے ورثاء فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ  اس حوالے سے پاکستان بازارپولیس نے بتایا کہ پولیس کوجائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈکیتی قتل 

مزید :

صفحہ آخر -