کراچی سرکلر ریلوے کی جنوری 2021میں جزوی بحالی کا اعلان

  کراچی سرکلر ریلوے کی جنوری 2021میں جزوی بحالی کا اعلان

  

 اسلام آباد(آئی این پی)شہر قائد کے باسیوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، کراچی کا تاریخ ساز منصوبہ تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔وزارت ریلوے نے جنوری 2021میں کراچی سرکلر ریلوے جزوی بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ریلوے کیرج فیکٹری میں کراچی سر کلر ریلوے کیلئے کوچز تیار کی گئی ہیں، مسافروں کیلئے کئی سہولیات رکھی گئی ہیں۔سفید، سرخ اور نیلے رنگ کی چم چماتی ٹرین کی بوگیوں میں کشادہ، نرم اور آرام دہ سیٹیں نصب ہیں۔ گرمی سے بچاؤ کیلئے پنکھے، بوریت سے بچانے کیلئے ٹی وی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی لوکو موٹو فیکٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی چمچماتی ٹرین کی 7بوگیاں اور دو لوکو موٹو تیار کر لی گئیں جبکہ باقی کوچز کی تیاری کا عمل بھی دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔ایم ڈی کیرج فیکٹری محمد قاسم نے کے سی آر کوچز کے بارے میں بتایا اسلام آباد یا کراچی کہیں بھی آزمائشی ڈرائیو دیدیں گے اور جلد ہی بوگیاں اپنی منزل کو بھی روانہ کر دی جائیں گی۔ ایک ٹرین میں 100کے قریب مسافر سفر کر سکیں گے۔دوسری جانب وزار ت ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کے سی آرمنصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں یومیہ 32ٹرین چلائی جائیں گی جو 16ہزار مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ دوسرے مرحلے میں ٹرینوں کی تعداد بڑھا کر 48کر دی جائیگی جس سے یومیہ 24ہزار مسافرمستفید ہونگے۔ ٹرین 19منٹ میں اپنا فاصلہ طے کریگی۔کے یسی آر منصوبہ 44 کلومیٹر پر مشتمل ہے جبکہ ٹوٹل 20اسٹیشن رکھے گئے ہیں۔

کراچی سرکلر بحال

مزید :

صفحہ آخر -